حساس اداروں کی بھی سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی سفارش

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قومی سلامتی کے اداروں نے الیکشن کمیشن کو 15 جنوری کو ہونے والے انتخابی مرحلے کو ملتوی کرنے کی سفارش کی ہے۔ حساس اداروں نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بلدیاتی انتخابات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کی شام کراچی میں حساس اداروں کا اجلاس ہوا، جس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہونگے: الیکشن کمیشن

قومی سلامتی کے اداروں نے الیکشن کمیشن کو اجلاس کی کارروائی سے آگاہ کیا اور صوبائی الیکشن کمیشن کے حکام کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔اداروں کی جانب سے سفارش کی گئی ہے کہ 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کیا جائے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران کراچی سمیت سندھ میں 17 سیکیورٹی خطرات پر غور کیا گیا اور بتایا گیا کہ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ہیں۔ کراچی میں نیٹ ورکس موجود ہیں۔اداروں نے الیکشن کمیشن کو صوبے میں سیکیورٹی کے سنگین خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com