اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہباز شریف سے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے آپشن پر غور شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے، امکان ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وزیراعظم شہباز شریف سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ سے متعلق حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے، موجودہ صورتحال میں سیاسی اور پارلیمانی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیوایم نے کہا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر تحفظات دور نہ ہوئے تو ہم حکومت چھو ڑ دیں گے جس کے بعد تحریک انصاف نےاس آپشن پر غور شروع کردیا ہے تاہم حتمی فیصلہ آج ایم کیو ایم اور وزیراعظم کی ملاقات کے بعد کئے جانےکا امکان ہے۔