330
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ورلڈ اکنامک فورم نے 2025 تک پاکستان کے لیے 10 بڑے خطرات کی نشاندہی کی ہے۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ورلڈ اکنامک فورم نے 2025 تک پاکستان کے لیے 10 بڑے خطرات کی نشاندہی کی ہے۔
ورلڈ اکنامک فورم کی گلوبل رسک رپورٹ کے مطابق پاکستان کو ڈیفالٹ کے خطرے کا سامنا ہے۔ اگلے دو سال تک پاکستان کو غذائی قلت، سا ئبر سیکیورٹی، مہنگائی اور معاشی بحران کے خطرات کا سامنا رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کو عدم استحکام کے ساتھ خوراک اور قرضوں کے بحران کا سامنا ہے اور خطے کے ممالک آبی وسائل کو علاقائی تنازعات میں بطور ہتھیار استعمال کر سکتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے 800,000 ایکڑ سے زائد زرعی اراضی تباہ ہوئی جس سے اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔