اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور ممکنہ صوبائی انتخابات کے معاملے پر فوری طور پر وطن واپسی سے انکار کر دیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت نے نواز شریف کو رواں ماہ وطن واپسی کا مشورہ دیا، سینئر قیادت نے نواز شریف سے موجودہ سیاسی صورتحال میں فوری وطن واپسی کی درخواست کی۔
نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں میرا پاکستان واپس آنا ممکن نہیں، مریم نواز کی رواں ماہ فوری وطن واپسی کا امکان ہے
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی رہنماں کو فوری طور پر انتخابات کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی رہنما پوری تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی رہنما ئوں کو تمام صورتحال سے آگاہ رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔