ارددو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سابق نائب ایرانی وزیر دفاع علی رضا اکبری کو پھانسی کے ردعمل میں برطانیہ نے ایران سے اپنے سفیر کو عارضی طور پر واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا کہنا ہے کہ وہ ایران سے اپنے سفیر کو عارضی طور پر واپس بلا لیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں
ایران کے سابق نائب وزیر دفاع کو پھانسی کیوں دی گئی ؟
ہمارا ردعمل اب تک اعلان کردہ اقدامات تک محدود نہیں ہوگا، برطانیہ کے اگلے اقدامات کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔ ایران میں علی رضا اکبری کی پھانسی کے ردعمل میں برطانیہ نے ایران کے پراسیکیوٹر جنرل محمد جعفر منتظری پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز ایران نے سابق نائب وزیر دفاع علی رضا اکبری کو برطانیہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی دے دی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق علی رضا اکبری کو 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا اور بدھ کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ علی رضا اکبری پر برطانیہ کے لیے جاسوسی اور ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخرزادہ کے قتل میں کردار ادا کرنے کا بھی الزام تھا۔