عمران خان بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ہم بھر پو ر طریقے سے الیکشن لڑیں گے ، شہبازشریف

 

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور آئینی امور کے ماہرین نے شرکت کی، اجلاس میں پارٹی قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لیگی اراکین اسمبلی نواز شریف کے ساتھ ہیں اور رہیں گے

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ہدایت کی کہ قیادت الیکشن کے لیے خود کو تیار کرے اور کارکنوں کو بھی متحرک کرے، انتخابی مہم کے دوران عمران حکومت میں ہونے والے معاشی، سفارتی اور سیاسی نقصانات سے آگاہ کریں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مریم نواز کو رواں ماہ کے دوران وطن واپس آنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کروں گا، عمران خان ملک و قوم کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، قوم نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال کے ذمہ دار عمران خان ہیں، ان سے کسی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی، امیدوار بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لیں، مریم نواز رواں ماہ پاکستان میں ہوں گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com