اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ساڑھے سات ہزار سال پرانے شتر مرغ کے 8 انڈے دریافت ، اسرائیلی ماہرین آثار قدیمہ کو صحرائے نیگیو میں ملنے والے شتر مرغ کے انڈے برقرار نہیں ہیں بلکہ ان کے خول ہیں۔ انڈوں کے یہ خول صحرا میں ایک پرانے آگ کے گڑھے سے ملے تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آگ کے گڑھے کے قریب شترمرغ کے انڈے ملنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں وہاں رہنے والے خانہ بدوشوں نے اکٹھا کیا تھا تاہم اس کا مقصد جاننے کے لیے اس کا تجربہ گاہ میں تجزیہ کیا جائے گا جس کے بعد اس حوالے سے مزید معلومات سامنے آئیں گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شتر مرغ کے انڈے کھانے کے علاوہ قدیم خانہ بدوش انہیں سجاوٹ اور پانی کے برتنوں کے لیے استعمال کرتے تھے۔ آثار قدیمہ کے ماہرین کو انڈوں کے قریب سے مٹی کے برتن، جلے ہوئے پتھر اور پتھر کے اوزار بھی ملے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شتر مرغ کے انڈوں کے خول حیرت انگیز طور پر کافی حد تک محفوظ حالت میں ہیں اور ان کے تجزیے سے اس مدت کے بارے میں نئی معلومات ملنے کی امید ہے۔
ماہرین کے مطابق 19ویں صدی تک اس خطے میں شتر مرغ عام تھے لیکن اب یہ معدوم ہو چکے ہیں