اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )قومی اسمبلی نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، اہل بیت اطہار اعظم او رامہات المومنین کی توہین پر عمر قید کا بل منظور کرلیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے صحابہ کرام، اہل بیت عظام اور امہات المومنین کی شان میں گستاخی روکنے کا بل 2022 پیش کیا جسے ایوان میں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
اراکین کی طرف سے نئے قانون کے مطابق صحابہ کرام، اہل بیت علیہم السلام اور امہات المومنین کی توہین کرنے والے کی کم از کم سزا 10 سال جبکہ زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہو گی، جب کہ پرانے قانون میں یہ سزا 10 سال تک تھی۔