ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان میں سیاسی عدم استحکام برقرار ،ایم کیو ایم اپنے سیاسی مستقل کے لائحہ عمل کا اعلان آج کرے گی ،متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے جنرل ورکرز کا اجلاس آج ہوگا، ایم کیو ایم کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم مسلمان اور پاکستانی تشخص لے کر آئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں
وفاقی حکومت سے فی الحال اتحاد ختم نہیں کر رہے ، مستقبل میں ایسا فیصلہ کرسکتے ہیں ، ایم کیو ایم
جانے والے اب سڑکوں پر سیاست کریں گے ، آپ لوگ آگے بڑھیں اور ہمارا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم عمران خان کی طرح بات کرتے تو ہماری مائیں ہمیں تلاش کرتیں۔ڈپٹی کنوینر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ شب خون کو مارنے والے سمجھتے ہیں کہ کراچی اور حیدرآباد فتح ہو گئے،
مزید پڑھیں
سندھ میں بلدیاتی انتخابات، پولنگ جاری ،ایم کیو ایم کا بائیکاٹ
حقیقت یہ ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے ایم کیو ایم کی آواز پر لبیک کہا۔ انہوں نے کہا کہ اتنی دھاندلی کے بعد بھی پیپلز پارٹی کو صرف اڑھائی لاکھ ووٹ ملے۔