170
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاک ایران سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے 4 جوان شہید ہوگئے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پنجگور میں دہشت گردوں نے ایران کی سرزمین سے فائرنگ کی جس میں سیکیورٹی فورسز کے 4 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سرحد پر گشت کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ کی۔ دہشت گردوں نے فوجیوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی سرزمین کا استعمال کیا۔
ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکنے اور دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات کرے۔