اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت عمران خان کو الیکشن سے پہلے گرفتار کر سکتی ہے، لیکن پی ٹی آئی کو کوئی پرواہ نہیں۔
نجی ٹی وی خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ اگر حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا تو اس سے تحریک انصاف مزید طاقتور ہو جائے گی۔
اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے خلاف جتنے اقدامات کیے ہیں اس کے بدلے میں تحریک انصاف کو اتنی ہی طاقت ملی ہے
سابق سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے 35 ارکان کے استعفوں کی منظوری کو سپیکر کی ناانصافی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے خود انہیں اسمبلی میں واپس آنے کی دعوت دی اور اس کے بعد انہوں نے استعفیٰ منظور کر لیا تاہم پھر بھی تحریک انصاف اس اقدام کو عدالت میں چیلنج نہیں کرے گی۔