پی ٹی آئی والوں کو بہت کہا اسمبلی نہ توڑیں میری نہیں مانی،عمران خان کے قریبی لوگوں نے جڑیں کاٹیں، پرویز الہٰی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو بہت کہا گیا کہ ابھی کام کرنے دیں اور اسمبلی نہ توڑیں، لیکن انہوں نے میری بات نہیں مانی۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ 5 سال کا کام ساڑھے 5 ماہ میں ہو گیا۔ اگر آپ کام کرتے تو آپ کو یہاں ن لیگ کے کپڑے تک نہیں ملتے، ن لیگ والے کہتے ہیں کہ شکر ہے اسمبلی ٹوٹ گئی ورنہ ہماری سیاست ختم ہو چکی ہوتی۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ خان صاحب کے قریبی لوگوں نے ہی پارٹی کی جڑیں کاٹیں، چار پانچ قریبی لوگوں میں سے ایک پکڑا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل اور عمران خان کے اعتماد سے مجھے وزارت اعلیٰ ملی تھی ۔ عمران خان آج بھی پاکستان کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں محمود الرشید اور اسلم اقبال کے حلقے 21 ارب میں کام ہو رہا تھا، یہی لوگ کہہ رہے تھے کہ اسمبلیاں فوری تحلیل کر دیں۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ محسن نقوی جو کر رہے ہیں وہ دماغ سے خالی ہیں، آپ کا کام الیکشن کرانا ہے ،کوئی اچھا کام کریں تاکہ لوگ آپ کو یاد رکھیں۔ انتقامی کارروائیاں کیسے کر سکتے ہیں، الیکشن ایک ہفتے میں ہو جائیں تو کچھ نہیں کر سکتے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com