اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)تحریک انصاف نے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا نوٹیفکیشن اور الیکشن کمیشن کے دوممبران کی تعیناتی کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے
تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ محسن نقوی کی تعیناتی درست نہیں وہ غیرجانبدار نہیں ہیں اور وہ پنجاب میں تحریک انصاف کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے
اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کواپوزیشن لیڈر بنانے کے اقدام کو بھی چیلنج کردیا ہے ،سپریم کورٹ میںدائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ راجہ ریاض پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتے تھے اب وہ منحرف ہیں قومی اسمبلی میں بڑی پارٹی تحریک انصاف تھی اپوزیشن لیڈر ہمارا حق تھا راجہ ریاض کی تعیناتی درست نہیں
محسن نقوی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ آصف زرداری کے فرنٹ مین ہیں ان کی تعیناتی درست نہیں ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن روکا جائے