فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج طاہر محمود خان نے فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی پولیس کی درخواست منظور کرلی۔ الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے فیصلے کے خلاف سیشن جج کے روبرو اپیل دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہمیں فوٹوگرافی ٹیسٹ اور ریکوری کرنی ہے، عملی طور پر ہمارا ایک روزہ ریمانڈ ملا اور تفتیش مکمل نہیں ہوسکی۔ عدالت نے پولیس کی اپیل منظور کرتے ہوئے فواد چوہدری کو دوبارہ جسمانی ریمانڈ کے لیے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے اور جوڈیشل ریمانڈ دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سیشن جج نے کہا کہ مجسٹریٹ کا ریمانڈ نہ دینے کا فیصلہ قانونی طور پر درست نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com