اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) متحدہ عرب امارات نے ایسے رہائشیوں کو دوبارہ داخلے کے اجازت نامے جاری کردیئے ہیں جو 6 ماہ سے زائد عرصے سے ملک سے باہر مقیم ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی نے کئی ماہ سے بیرون ملک مقیم اماراتی شہریوں کے لیے رہائشی ویزوں کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے آن لائن سروس کا آغاز کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے قانون کے تحت بیرون ملک مقیم ویزا رکھنے والوں کو ہر چھ ماہ بعد مملکت کا دورہ کرنا پڑتا ہے تاکہ وہ اپنی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی حیثیت کو اپ ڈیٹ کریں۔مختلف وجوہات کی بنا پر رہائشی ویزے کے حامل بہت سے لوگ متحدہ عرب امارات نہیں آ سکے۔
ایسے افراد اب تجدید کے لیے ملک آنے کے بجائے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔تاہم، ریزیڈنسی کو فعال کرنے کے لیے پرمٹ کی منظوری بنیادی شرط ہے۔ یاد رکھیں کہ چھ ماہ کے دوبارہ داخلے کا اصول متحدہ عرب امارات میں گولڈن ویزا رکھنے والوں پر لاگو نہیں ہوتا ہے۔یہ سہولت اس لیے فراہم کی جا رہی ہے تاکہ دنیا بھر سے زیادہ سے زیادہ ذہین، باصلاحیت اور پیشہ ور افراد کو ملک میں خوش آمدید کہا جا سکے۔