149
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) تیز رفتار مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔
کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پورٹل کے قریب المناک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر نے مسافر کوچ کو ٹکر مار دی، 12 مسافر موقع پر ہی جاں بحق، 6 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 5 دوران علاج دم توڑ گئے۔ تعداد 17 ہوگئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو ٹیموں کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ حادثہ ٹرالر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جو مخالف سمت سے آنے والی مسافر کوچ سے ٹکر ا گیا۔ مسافر گاڑی مروت سے پشاور جا رہی تھی۔