حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، عمران خان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فرد جرم کی کارروائی نہ ہوسکی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جج ظفر اقبال عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کر رہے ہیں جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے 4 وکلا نے عدالت میں اپنی قانونی نمائندگی جمع کرائی ہے۔

سماعت کے آغاز پر عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس پر فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا دستاویزات جمع کرادی ہیں؟ اس پر عمران خان کے وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ عمران خان کی ضمانت کل جمع کرائی تھی۔

عدالت نے کہا کہ اگر اسی طرح حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر ہوتی رہی تو فرد جرم کیسے عائد کی جائے گی۔

عمران خان کے وکیل علی بخاری نے اعتراض کیا کہ ہمیں مصدقہ نقول فراہم نہیں کی گئیں، واٹس ایپ اسکرین شاٹس نہیں دیے گئے اور الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کے وکلا کو عدالت کے روبرو مصدقہ نقول فراہم کی ہیں

فاضل جج نے تمام شواہد کی مصدقہ نقول عدالت اور پی ٹی آئی کو فراہم کرنے کی ہدایت کی جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ شکایت اور شواہد کی مصدقہ نقول آج ہی دیں گے۔

استثنیٰ کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ عمران خان ابھی تک عدالت کیوں نہیں آئے؟ ہم نے عمران خان کو کنٹینرز پر ناچتے دیکھا ہے۔
عمران خان کے وکیل نے الیکشن کمیشن کے وکیل کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات نہ دیئے جائیں جس سے لگتا ہو کہ ملزم کا کام ہو رہا ہے۔
جج نے استفسار کیا کہ کوئی تاریخ بتائیں عمران خان کب عدالت آئیں گے؟ اس پر ان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کی صحت اجازت دے تو وہ آئیں گے۔

عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جس نے کچھ دیر بعد ان کی درخواست کو سنا اور منظور کرلیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com