اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
لاہور کے تاریخی شالامار باغ میں ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی، کرکٹر شعیب ملک، شان مسعود کے ساتھ معین خان، عاقب جاوید، فرنچائز مالکان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ 25 قیراط سونے اور 9 ہزار 907 زمرد والی نئی ٹرافی کو پہلے سے زیادہ آرائشی بنایا گیا ہے۔ پی ایس ایل سیزن سات میں استعمال ہونے والی ٹرافی دوبارہ پیش نہیں کی جائے گی اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندر کے پاس رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں
پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آغاز 13 فروری سے ملتان میں ہوگا جب کہ ایونٹ کا فائنل 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 8 کے لیے کمنٹیٹرز اور پریزنٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا ۔
پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کا نام شامل نہیں ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے دوران ایلن ولکنز، بازید خان، ڈینی موریسن، ڈیرن گنگا، ڈومینک کارک پر مشتمل پینل میں 15 کمنٹیٹرز اور دو پریزنٹرز ہوں گے۔
مزید پڑھیں
پی ایس ایل 8 کے کمنٹیٹرز کے ممکنہ نام،رمیز راجہ شامل نہیں
مارک بچر، نک نائٹ، ثنا میر، سکندر بخت، سائمن ڈول، عروج ممتاز، ورنن فلینڈرز اور وقار یونس انگریزی میں کمنٹری دیں گے۔