امید ہے کہ میں اپنی اہلیہ کے لئے اچھا شوہر ثابت ہوں گا، قومی کرکٹر شاداب خان

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور لیگ اسپنر شاداب خان نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے لیے اچھے شوہر ثابت ہوں گے۔

واضح رہے کہ شاداب خان آج اپنی دلہن کو لینے راولپنڈی پہنچے، ان کی اہلیہ سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی ہیں۔

شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر د لہا بننے کے بعد اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ سفید شیروانی میں ملبوس ہیں۔ اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آج میری بارات ہے جو کہ میرے اور میری فیملی کے لیے ایک شاندار دن ہے۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ میں اپنی بیوی کے لیے ایک اچھا شوہر بنوں گا۔ اس کے ساتھ ہی شاداب خان نے فیملی کی پرائیویسی کا خیال رکھنے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

شائقین اور ساتھی کرکٹرز نے شاداب خان کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی جب کہ کچھ صارفین نے لکھا کہ ‘شاداب دولہے کی طرح لگ رہے ہیں

واضح رہے کہ شاداب خان نے گزشتہ ماہ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے شادی کی تھی۔ ایک روز قبل شاداب خان کے گھر مہندی کی تقریب ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com