محکمہ موسمیات نے آج سے خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی کردی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے جب کہ اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہے گا جب کہ پہاڑوں پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، مری اور گلیات میں ہلکی  برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں   پہاڑوں پر بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے جب کہ وادی  لیپہ، وادی نیلم سمیت کئی بالائی علاقوں میں سردی بڑھ گئی ہے۔

برفباری کے باعث وادی لیپہ، گریس ویلی، فرود کہوٹہ حویلی کی شاہراہیں بند ہوگئیں  بعد ازاں بالائی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے مختلف علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 07 ڈگری سینٹی گریڈ، گوپس، کالام میں منفی 05، پارا چنار میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ، استور، اسکردو میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بگروٹ، ہنزہ اور مالم جبہ منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com