اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسی احمقانہ پالیسیوں کی مخالفت کر کے ملکی سالمیت کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ ملک میں انتخابات کے بعد حکومت منتخب لوگوں کو منتقل کی جائے، ملک کے مستقبل سے کھیلنا بند ہونا چاہیے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں پی ڈی ایم کی حکومت کو جاری رکھنے کے لیے اقتصادی ایمرجنسی لگانے کی بات ہو رہی ہے، اس کے سنگین سیکیورٹی اثرات ہوں گے، ہمارا ایٹمی پروگرام دشمن کے پروپیگنڈے کا مرکز ہو گا اور ہماری آزادی محض رسمی ہو گی۔
ایسی احمقانہ پالیسیوں پر ضد کر کے ملک کی سالمیت کو داؤُپر لگایا جا رہا ہے ملک میں انتخابات کروا کے حکومت منتخب لوگوں کو ٹرانسفر کی جائے ملک کے مستقبل سے کھیلنا بند ہونا چاہئے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 11, 2023