اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ میں دوسری جنگ عظیم کا بم ناکارہ بناتےہوئے پھٹ گیا
دھماکے کی آواز 15 کلومیٹر دور تک سنی گئی جب کہ شہریوں نے عمارتوں کے جھٹکے محسوس کیے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی کاؤنٹی نورفولک کے شہر گریٹ یارموتھ میں 4 روز قبل دریافت ہونے والا 250 کلو وزنی دوسری جنگ عظیم کا بم دھماکہ سے پھٹ گیا۔نارفولک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی ایجنسیاں، فوج، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ تین دن سے بم کو ناکارہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
The unexploded bomb in #GreatYarmouth detonated earlier during work to disarm it. Our drone captured the moment. We can confirm that no one was injured. Public safety has been at the heart of our decision making all the way through this operation, which we know has been lengthy. pic.twitter.com/9SaeYmHkrb
— Norfolk Police (@NorfolkPolice) February 10, 2023
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے باعث دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، انتظامیہ کی جانب سے بم کو ناکارہ بنانے کے لیے کارروائی سے قبل علاقے کو خالی کرالیا گیا اور بم کی جگہ پر ریت کی دیوار کھڑی کردی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے مقام پر سڑک پر گڑھا تھا جسے ٹھیک کرنے کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔