303
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ٹرین کے ذریعے ہر ماہ 30 ہزار ٹن چاول ایران بھیجنے کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے۔
لاہور میں خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کو 120 دن میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ خیبر میل اور جعفر ایکسپریس کی بھی بہتر دیکھ بھال کی جائے گی۔جاری اعلامیے کے مطابق ڈرائی پورٹس کی آمدن کو 2 ارب روپے تک لے جانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ ہرک پل کی بحالی پر پیش رفت کا جائزہ لینے کا کہا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ سبی اور تفتان ریلوے اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان مال بردار سفری وقت کو کم کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کرنے کا کہا گیا۔