اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہوگا، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گی۔
میچ سے قبل ملتان سٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلے پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب میں شریک پرفارمرز نے بھرپور لباس میں ریہرسل کی ۔
ایونٹ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا جب کہ گلوکاروں کے علاوہ پی ایس ایل 8 کا گانا آئمہ بیگ بھی گائیں گی۔ اور ساحر علی بگا بھی تقریب میں آواز کا جادو جگائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں
پی ایس ایل 8 کی نئی ٹرافی کی رونمائی
پی سی بی کے مطابق ملتان اسٹیڈیم کے دروازے دوپہر 2 بجے کھولے جائیں گے، اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد افتتاحی تقریب شام 6 بجے شروع ہوگی جب کہ میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ دفاعی چیمپئن ہونے کی وجہ سے بہت پرجوش ہوں، ایونٹ میں اچھا آغاز کریں گے، ملتان سلطانز کے ٹاپ آرڈر کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیںکھیل
پی ایس ایل 8 کے کمنٹیٹرز کے ممکنہ نام،رمیز راجہ شامل نہیں
دوسری جانب ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور حارث ٹاپ کلاس بولر ہیں اور ان کے خلاف حکمت عملی بنا کر ہمت سے کھیلنا ہوگا۔