235
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عمرہ زائرین کو تمام سعودی بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر جانے کی اجازت دے دی گئی
عمرہ زائرین کے لیے تمام پروازیں کسی بھی سعودی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو استعمال کر سکتی ہیں،سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
سعودی ایوی ایشن نے پروازوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے نوٹیفکیشن پر سختی سے عمل کریں۔سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ
یہ بھی پڑھیں
عمرہ زائرین کے لیے پی سی آر ٹیسٹ اور ویکسینیشن کی شرط ختم
احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی ایئرلائنز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل عمرہ ویزہ کے حامل
مسافر صرف جدہ اور مدینہ ایئرپورٹس سے سفر کرتے تھے، اب عازمین کو دمام، قاسم اور ریاض سمیت تمام ایئرپورٹس سے آنے اور
روانگی کی سہولت میسر ہوگی۔
مزید پڑھیں
سعودی عرب کا بڑا اعلان ،خواتین اب محرم کے بغیر عمرہ کر سکیں گی