اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 26 روپے 62 پیسے اور ایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت 3141 روپے 29 پیسے ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 2 روپے 26 پیسے اضافے سے 266 روپے 21 پیسے ہوگئی۔
ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ جی ایس ٹی کی شرح میں 17 سے 18 فیصد تک اضافے کی وجہ سے ہوا۔
قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا اور نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گا۔
منی بجٹ پیش ہونے کے بعد مہنگائی کا طوفان آئے گا منی بجٹ گزشتہ روز پیش کردیا گیا ہے جس میں ٹیکسز کی بھر مار کی گئی ہے اور مختلف اشیاء پر ٹیکسز میں اضافے سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ جائے گاجبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی طرف سے عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سادگی اختیار کریں تاہم منی بجٹ کے بعد پٹرول کی قیمت میں بائیس روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے پھر ایل پی جی اور گیس کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے
ہر گزرتے دن کے ساتھ مہنگائی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔