اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حکومت کی جانب سے حج پالیسی 2023 کا اعلان فروری کے آخر تک متوقع ہے۔
179,210 پاکستانی فریضہ حج ادا کر سکیں گے جب کہ اس سال 65 سال سے زائد عمر کے شہری بھی فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔
حج پیکجز
ذرائع کے مطابق عالمی معاشی صورتحال اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث سستے حج پیکجز میں مشکلات کا سامنا ہے اس لیے رواں سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں
غیر ملکی عازمین حج کیلئے انشورنس لاگت میں کمی کا اعلان
حج سبسڈی
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال وزارت مذہبی امور سے حج سبسڈی ملنے کا کوئی امکان نہیں
درخواست گزاروں کیلئے ضروری دستاویزات
تمام حج درخواست گزاروں کے لیے بینک اکاؤنٹ، حج درخواست کے لیے درست پاسپورٹ، تین تصاویر، کورونا سرٹیفکیٹ، اپنے اور ورثاء کا ہونا ضروری ہوگا۔ شناختی کارڈ درکار ہوگا۔
مزید پڑھیں
سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبر ی
دریں اثنا، حج درخواستوں کی وصولی رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔