162
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹرامریکی ریاست الاباما میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹینیسی نیشنل گارڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گر کر تباہ ہونے والےہیلی کاپٹر کے گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے سے زمین پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔