391
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)یوٹیلیٹی سٹورز پر درجنوں برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)یوٹیلیٹی سٹورز پر درجنوں برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شیمپو، صابن، سرف، کیچپ، نوڈلز سمیت درجنوں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
صابن کی قیمت میں 30 روپے اور ہینڈ واش کی قیمت میں 21 روپے، بچوں کے دودھ کے پاؤڈر کی قیمت میں 140 روپے، ایک کلو سرف کی قیمت میں 59 روپے، ٹوائلٹ رول کی قیمت میں 10 روپے اور ٹشو پیپر کے ڈبے کی قیمت میں 43 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق باڈی واش 400 ملی گرام کی قیمت میں 42 روپے، چلی گارلک ساس 50 روپے، کیچپ 30 روپے، نوڈلز، چکن اور پنیر کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، بے بی ڈائپرز کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔