حکومت پنجاب صحت کے نظام میں مزید بہتری کے لیے کوششیں جاری رکھے گی،محسن نقوی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی معیاری سہولتیں ملنی چاہئیں، حکومت پنجاب صحت کے نظام میں مزید بہتری کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔

نگرا ن وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے کے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے معاملات کو جلد بہتر کیا جائے، مفت علاج ہر نادار مریض کا حق ہے، غریب مریضوں کی مالی معاونت کا جائزہ لیا جائے گا۔ . .
اجلاس میں پنجاب کے ہسپتالوں میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا گیا جبکہ شرکاء نے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات اور خدمات کو بہتر بنانے کے لیے سفارشات پیش کیں۔
صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری خزانہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com