اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی حکومت نے درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی 100 فیصد تک بڑھا دی ہے۔
ریونیو ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق درآمدی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 100 فیصد تک ہوگی۔
سگار پر ڈیوٹی 20 سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبوں سے بھری کھانے پینے کی اشیاء، گوشت، پھلوں پر 10 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی برقرار رہے گی جب کہ خشک میوہ جات، مچھلی، ناریل پر 74 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کی مدت 21 فروری 2023 کو ختم ہو رہی تھی جسے بڑھا کر 31 مارچ 2023 کر دیا گیا ہے۔