163
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارٹی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا وہ اپنے آخری ٹورنامنٹ دبئی چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔
دبئی چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں ثانیہ مرزا نے اپنی امریکی ساتھی کے ساتھ ڈبلز ایونٹ میں حصہ لیا اور انہیں روسی جوڑی نے سٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ صفر سے شکست دی۔
اس شکست کے ساتھ ہی ثانیہ مرزا کا 20 سالہ ٹینس کیریئر ختم ہو گیا، 36 سالہ ٹینس سٹار نے 2003 میں پروفیشنل ٹینس کا آغاز کیا اور 6 گرینڈ سلیم ٹرافیاں جیتیں۔
ثانیہ مرزا نے سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگز کے ساتھ تین ویمنز ڈبلز گرینڈ سلیم اور تین مکسڈ ڈبلز گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے ہیں جن میں ہم وطن مہیش بھوپتی کے ساتھ دو شامل ہیں۔
ہندوستانی ٹینس اسٹار نے اپنا آخری گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن گزشتہ ماہ میلبورن میں کھیلا، فائنل میں ثانیہ مرزا سے روہن بوپنا کے ساتھ ہار گئی۔