انتخابات میں تاخیر کا معاملہ، چیف جسٹس کا از خود نوٹس ، 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ازخود نوٹس کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔

چیف جسٹس نے معاملے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے ازخود نوٹس کی سماعت کے لیے 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔لارجر بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔

ازخود نوٹس کی سماعت کل 23 فروری دوپہر 2 بجے ہوگی۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ازخود نوٹس میں دیکھا جائے گا کہ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار کس کے پاس ہے؟ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آئین کے مطابق انتخابات کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com