تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز، شاہ محمود ، اسد عمر سمیت متعدد رہنمائوں نے گرفتاری دیدی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے آغاز پر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکرٹری اسد عمر سمیت متعدد رہنما ئوں نے گرفتاری دے دی

 

لاہور میں کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کے دفتر میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنما اور کارکن قیدی کی گاڑی میں سوار ہو کر قیدیوں کی وین کی چھت پر چڑھ گئے۔گرفتاری دینے والوں میں عمر سرفراز چیمہ، اعظم سواتی اور دیگر شامل ہیں۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ ہم نے انہیں گرفتار نہیں کیا، وہ خود آئے اور جیل وین میں بیٹھ گئے، ہمیں حکومت کی جانب سے کوئی گرفتاری کا حکم نہیں ملا۔پولیس نے اہلکاروں سمیت سب کا سی سی پی او آفس میں داخلہ روک دیا جس کے بعد پی ٹی آئی کے کارکن سی سی پی او آفس کے سامنے سڑک پر لیٹ گئے۔پی ٹی آئی رہنما ئوں اور کارکنوں نے پولیس سے گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ کارکن وین پر چڑھ گئے اور سیلفیاں لیں، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکائونٹ نے گرفتار رہنما ئوں کی سیلفیاں بھی جاری کر دیں۔بعد ازاں تحریک انصاف کے متعدد کارکن پولیس وین سے اتر کر سی سی پی او آفس سے واپس چیئرنگ کراس کی طرف روانہ ہوگئے۔

ہمیں فالو کریں