اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)راجن پور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 کا ضمنی انتخاب پاکستان تحریک انصاف نے بھاری مارجن سے جیت لیا۔
237 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوئے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محسن لغاری 90 ہزار 392 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔ مسلم لیگ (ن) کے عمار لغاری 55218 پیپلزپارٹی کے اختر حسن گورچانی 20074 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
میری آزادی میری انا ہے، جامپور میں جیت کا جشن#عوام_کی_جیت pic.twitter.com/d4eLDP8i3x
— PTI Azad Kashmir (@PTIAJK_Official) February 26, 2023
راجن پور میں پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں جشن منایا، پی ٹی آئی کی کامیابی پر کارکنوں نے ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیں، کئی مقامات پر آتش بازی کی گئی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا۔ کارکنوں نے اس کامیابی کو عمران خان کی فتح قرار دیا۔
حلقہ این اے 193 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہا، تقریباً 3 لاکھ 79 ہزار 204 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
جام پور : این اے 193 ضمنی الیکشن، صدر جنوبی پنجاب سینیٹرعون عباس بپی کا مینا لغاری کے ہمراہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ
آج کا دن پی ٹی آئی امیدوار محسن لغاری اور عمران خان کے نظریے کی کامیابی کا ہوگا، عون عباس بپی#بلے_پہ_ٹھپہ pic.twitter.com/Yhef7eNDwi
— PTI (@PTIofficial) February 26, 2023
الیکشن کمیشن نے حلقے میں ووٹنگ کے لیے 237 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جن میں سے 68 کو حساس قرار دیا گیا، کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے 2 ہزار 650 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے، رینجرز اور فوج کے جوانوں نے گشت بھی کیاگیا تھا
جام پور : این اے 193 ضمنی الیکشن، صدر جنوبی پنجاب سینیٹرعون عباس بپی کا مینا لغاری کے ہمراہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ
آج کا دن پی ٹی آئی امیدوار محسن لغاری اور عمران خان کے نظریے کی کامیابی کا ہوگا، عون عباس بپی#بلے_پہ_ٹھپہ pic.twitter.com/Yhef7eNDwi
— PTI (@PTIofficial) February 26, 2023
واضح رہے کہ راجن پور کے حلقہ این اے 193 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ .