اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں 17 رنز سے شکست ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے لیگ کے 18ویں میچ میں 149 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنا سکی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ول شمڈ نے 32 رنز بنائے۔ کپتان سرفراز احمد 27 اور عمید آصف 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ مارٹن گپٹل نے 15، یاسر خان نے 14 اور اوڈن اسمتھ نے 11 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں 63 رنز سے شکت
لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3، راشد خان نے 2 اور ڈیوڈ ویز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی ٹیم 19ویں اوور میں 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے سکندر رضا نے ناٹ آؤٹ 71 رنز بنائے۔ راشد خان 21، کپتان شاہین شاہ آفریدی 16 اور عبداللہ شفیق 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز اور نوین الحق نے 2، 2 جب کہ نسیم شاہ، اوڈین اسمتھ اور عمید آصف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں