494
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)منڈی بہاؤالدین میں مقامی تاجر کی شادی کی تقریب میں نوٹوں کی بارش کردی گئی، باراتیوں میں موبائل فون بھی تقسیم کیے گئے۔
شادی کی تقریب کے دوران دولہے کے دوست اور رشتہ دار کافی دیر تک شادی ہال کی چھت سے نوٹ گراتے رہے۔
ہر طرف ملکی اور غیر ملکی کرنسی کے نوٹ ہوا میں اڑتے نظر آئے، لوگ بانسوں پر جال لگا کر نوٹ لینے پہنچ گئے، شہری پیسے اٹھاتے اٹھاتے تھک گئے لیکن نوٹ پھینکے جاتے رہے
واضح رہے کہ پھالیہ روڈ پر واقع شادی ہال میں مقامی تاجر کی بارات تھی
یاد رہے کہ دو سال قبل منڈی بہاؤالدین کے علاقے گودھا محلہ میں مقامی تاجر کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں باراتیوں نے لاکھوں روپے کی بارش کردی تھی۔