315
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لیے سیل تیار کیا جا رہا ہے۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لیے سیل تیار کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کو اڈیالہ جیل کے اسی سیل میں رکھا جائے گا جہاں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 2019 میں گرفتار کرکے رکھا گیا تھا۔
اسلام آباد پولیس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر زمان پارک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی ٹیم عمران خان کی گرفتاری کے لیے وارنٹ گرفتاری لے کر زمان پارک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی اسلام آباد کو عمران خان کو آج گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر خصوصی طیارے کو بھی اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔