عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے ملک میں پر امن احتجاج کی کال دیں گے،شاہ محمود، فواد چوہدری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو تمام کارکن تیار رہیں، ہم پورے پاکستان میں پرامن احتجاج کی کال دیں گے۔

زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف اب تک 74 مقدمات درج کیے گئے ہیں، ان میں سے 30 فوجداری مقدمات ہیں، ہم عدالتوں میں قانون کے مطابق نمٹ رہے ہیں، کسی بھی شخص کے لیے یہ ممکن نہیں کہ سب مقدمات میں فوری پیش ہو پاکستان میں فاشسٹ حکومت اور نظام ہے، آئین پاکستان کو پامال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
سابق وزیراطلاعات نے کہا کہ کسی طرح الیکشن ملتوی کرنا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہو، ایک مفرور 50 روپے کے اسٹامپ پیپر پر لندن بھاگ گیاہے، عدالتیں طلب کیوں نہیں کر رہی

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ تھا اور ہے، خدشہ ہے کہ عمران خان پر ایک اور حملے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، عمران خان کی گرفتاری کا کوئی حکم ہمارے نوٹس میں نہیں

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینئر قیادت زمان پارک پہنچ چکی ہے، عمران خان سے مشاورت کے بعد اپنا ردعمل دیں گے، ہمارا سیاسی ردعمل بھی ہوگا، تاہم گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عمران خان نے حملہ کرنے والوں کو معاف کرنے کا اعلان کیا، عمران خان نے اپنے خطاب میں یکجہتی کی بات کی، پاکستان کو اس وقت سیکیورٹی اور معاشی مسائل کا سامنا ہے، عمران خان نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی پاسداری کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com