اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ، اسلام آباد یونائیٹڈ ٹورنامنٹ کے پلے آف مرحلے میں داخل ہوگئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا تھا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
کولن منرو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 گیندوں پر 63 رنز بنائے جبکہ ایلکس ہیلز صرف 12 رنز بنا سکے۔
شاداب خان 8، مبشر خان 5، اعظم خان 35، آصف علی 6، اور حسن علی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ رحمان اللہ گرباز کھاتہ کھولے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔ فہیم اشرف 39 اور رومان رئیس بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔
راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ میچ کا ٹاس ہوا تو اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیت لیا۔ یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔
یاسر خان اور ول سمید نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوپننگ کی۔ گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ 3 کے مجموعی سکور پر گری۔ول صمد فضل اللہ صفر رنز پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
کوئٹہ کی جانب سے نجیب اللہ زرداران نے 59 اور محمد نواز نے 52 رنز بنائے، مجموعی طور پر گلیڈی ایٹرز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔