لاہور قلندر کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے شکست

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور قلندرز کے 226 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد نے 15.1 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے۔ اعظم خان ہاتھ کی انجری کے باعث بیٹنگ نہیں کر سکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی 18 ، ایلکس ہیلز 18 ، رحمان گرباز ، 15 کپتان شاداب خان 12، کولن منرو 11، محمد وسیم 8، آصف علی 7، فہیم اشرف 4 اور مبشر خان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

پی ایس ایل، لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو  شکست دیدی 

لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے 4، زمان خان اور حارث رؤف نے 2، 2 اور ڈیوڈ ویز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 57 گیندوں پر 8 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ کامران غلام 41، سیم بلنگز 32، ڈیوڈ ویز 6 اور عبداللہ شفیق 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com