167
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پیر سے انتخابی مہم کے اگلے مرحلے کی تیاریاں، مسلم لیگ ن بڑا سرپرائز دینے کو تیار ہے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پیر سے انتخابی مہم کے اگلے مرحلے کی تیاریاں، مسلم لیگ ن بڑا سرپرائز دینے کو تیار ہے۔
نواز شریف کا وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز سے رابطہ، الیکشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال، ن لیگ پنجاب کی تمام نشستوں سے امیدوار کھڑے کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں
انتخابی مہم تیز کریں،انتشار پھیلانے والے عناصر کو بے نقاب کیا جائے ، نواز شریف
نواز شریف کو 70 فیصد حلقوں سے امیدواروں کے انتخاب کے لیے ابتدائی سفارشات موصول ہو گئی ہیں، حتمی امیدواروں کا انتخاب پارلیمانی بورڈ کی سفارشات اور انٹرویوز کے بعد کیا جائے گا۔
پارلیمانی بورڈ کی صدارت نواز شریف خود کریں گے، ٹکٹ میرٹ اور نظریاتی کارکنوں کو دیے جائیں گے، نواز شریف نے اہل امیدواروں کو درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
قبل ازیں مریم نواز شریف نے نواز شریف کو پارٹی کنونشن سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا، ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی بھی جلد پاکستان واپسی متوقع ہے
مزید پڑھیں