325
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی مسافر طیارے کی دوران پرواز مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ۔
بھارتی مسافر طیارہ نئی دہلی سے قطر کے دارالحکومت دوحہ جا رہا تھا۔ دوران پرواز مسافر کی حالت خراب ہونے پر کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔
میڈیکل ایمرجنسی کے پیش نظر انڈین ایئرلائن کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت دی گئی۔ لینڈنگ کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹروں نے مسافر کا معائنہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر عبداللہ لینڈنگ سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ عبداللہ کی عمر 60 سال تھی اور ان کا تعلق نائیجیریا سے تھا۔ سی اے اے اور وزارت صحت کے ڈاکٹروں نے مسافر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا۔ بھارتی طیارہ صبح 4 بج کر 6 منٹ پر میت کو لے کر دوحہ سے روانہ ہوا۔