اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سفارتی تعلقات کی بحالی کا مطلب ایران کے ساتھ تمام اختلافات کا خاتمہ نہیں ہے۔
سفارتی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور سعودی عرب اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
سعودی عرب، ایران سفارتی تعلقات کی بحالی ، عالمی رہنماؤں کا خیر مقدم
دونوں ممالک کے درمیان ایم او یو مشترکہ امنگوں کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا مطلب یہ نہیں کہ تمام باہمی اختلافات ختم ہو گئے ہیں۔ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات آئندہ 2 ماہ میں بحال ہو جائیں گے۔ ایرانی ہم منصب سے جلد ملاقات کے منتظر ہیں۔
مزید پڑھیں
ایران اور سعودی عرب کا تعلقات بحالی پر اتفاق ، چین نے ثالثی کرائی
سعودی عرب اور ایران نے گزشتہ جمعے کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 2016 سے منقطع تعلقات کو بحال کرنے اور 2 ماہ کے اندر ایک دوسرے کے ممالک میں سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔