اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)امریکا کے سابق نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ پاکستان کو 3 بحرانوں کا سامنا ہے، یہ بحران سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی ہیں۔
پاکستان کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے زلمے خلیل زاد نے ایک بیان میں کہا کہ یہ سنجیدہ، جرات مندانہ سوچ اور حکمت عملی کا وقت ہے، سیاستدانوں کو جیلوں میں ڈالنا، انہیں پھانسی دینا، قتل کرنا غلط طریقہ ہے۔
2. Use this time for the main political parties to confont what has gone wrong and propose a specific plan to rescue and put the country on a path to stability, security, and prosperity. Whichever party wins the election will have a mandate from the people on what must be done.
— Zalmay Khalilzad (@realZalmayMK) March 14, 2023
زلمے خلیل زاد نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان کا سیاسی بحران مزید گہرا ہو جائے گا، بحران کو روکنے کے لیے جون کے اوائل میں قومی انتخابات کی تاریخ طے کریں، الیکشن جیتنے والی جماعت کو عوام کا مینڈیٹ ملے گا۔ کیا کرنا چاہیے؟
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ زمان پارک میں کئی گھنٹوں سے موجود ہے۔