زمان پارک میں ہنگامہ آرائی ،عمران خان کے خلاف مقدمہ درج

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف زمان پارک میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف زمان پارک میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ نمبر 410/23 ریس کورس تھانے میں درج کیا گیا۔

مقدمہ ایس ایچ او ریس کورس ریحان انور کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی سمیت 20 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ عمران خان کے خلاف درج مقدمے کی ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں اور سینکڑوں کارکنوں نے عمران خان کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے .

عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر مجرمانہ سازش کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔مقدمے میں ہنگامہ آرائی، مسلح افراد کی غیر قانونی جمعیت اور سمن وصول کرنے سے انکار کی دفعات شامل ہیں جبکہ حکومت میں مداخلت، مجرموں کو پناہ دینے کی دفعات بھی شامل ہیں۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عوام کو مشکلات اور پریشانی میں مبتلا کیا۔ کارکنوں نے پٹرول بموں کا استعمال کیا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ اس کے علاوہ کارکنوں کے حملوں میں ڈی آئی جی اسلام آباد سمیت 63 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com