اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلمانوں کو عقائد کی بنیاد پر گرفتار ،قتل بھی کیا جاتا ہے، امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اپنے مذہبی عقائد اور نظریات کی وجہ سے امتیازی سلوک اور نفرت کا سامنا ہے ۔
اسلام فوبیا کے عالمی دن کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ بلینکن نے اپنے بیان میں کہا کہ مذہبی آزادی ایک بنیادی انسانی حق ہے جو ہر کسی کو حاصل ہے۔مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک اور نفرت کا سامنا ہے۔
بہت سے ممالک میں انہیں اپنے مذہب پر عمل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مسلمان ہونے کی وجہ سے انہیں ہراساں کیا جاتا ہے، گرفتار کیا جاتا ہے اور یہاں تک کہ قتل بھی کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پرھیں
پاکستان کو سیلاب کے بعد امداد کی مزید ضرورت ہے، امریکی محکمہ خارجہ
اینٹونی بلینکن نے مزید کہا کہ ہر ایک کو انفرادی یا اجتماعی طور پر عوامی یا نجی، عبادت، مشق اور تدریس میں ان عقائد کو ظاہر کرنے کی آزادی ہے۔
واضح رہے کہ 15 مارچ 2019 کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملے میں 51 نمازی شہید اور 40 زخمی ہوئے تھے اور گزشتہ سال اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔