207
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کر دیں۔
عمران خان نے زمان پارک سے لاہور ہائی کورٹ تک سیکیورٹی کی درخواست بھی دائر کی۔
یہ بھی پڑھیں
زمان پارک میں پولیس آپریشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
چیئرمین پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ ضمانت کے لیے زمان پارک سے لاہور ہائی کورٹ تک سیکیورٹی فراہم کی جائے اور تمام درخواستوں کی سماعت آج ہی کی جائے۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے رجسٹرار آفس سے درخواستیں آج ہی شیڈول کرنے کی استدعا کی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے جس کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں