اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جنگی جرائم کا الزام ، روسی صدر کے وارنٹ گرفتار جاری، بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے یوکرین سے بچوں کے اغوا میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی بنیاد پر جنگی جرائم کے الزام میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
جنگی جرائم کے حوالے سے انگلش العربیہ کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے ایک بیان میں کہا کہ روسی صدر مبینہ طور پر بچوں کی غیر قانونی ملک بدری اور یوکرین کے مقبوضہ علاقوں سے بچوں کی روسی فیڈریشن میں غیر قانونی منتقلی کے جنگی جرم کے ذمہ دار ہیں۔
اس سے قبل آئی سی سی نے روسی فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹر میں بچوں کے حقوق کی کمشنر ماریا الیکسیوینا کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کیے تھے۔ واضح رہے کہ ماسکو آئی سی سی کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتا۔یوکرین بھی آئی سی سی کا رکن ریاست نہیں ہے، لیکن کیف نے اپنے علاقے پر آئی سی سی کا دائرہ اختیار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
روسی صدر نے امریکہ کو بڑا دشمن قرار دیا
اور آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان نے ایک سال قبل تحقیقات شروع کرنے کے بعد سے چار مرتبہ دورہ کیا ہے۔عدالتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بات پر یقین کرنے کی معقول بنیادیں موجود ہیں کہ روسی صدر نے انفرادی طور پر، دوسروں کے ساتھ مشترکہ طور پر یا دوسروں کے ذریعے بچوں کو اغوا کرنے کے لیے مجرمانہ کارروائیاں کیں۔
مزید پڑھیں