اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) راولپنڈی کے تھانہ کلر سیداں کے علاقے ڈھوک بیل میں دیور نے فائرنگ کر کے 40 سالہ بھاوج سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق سوتیلا بھائی نصیر اڈیالہ جیل میں قیدی کو قتل کے مقدمے میں اپنے دوسرے بھائی کے حق میں بیان دینے پر مجبور کرتا تھا۔
۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر محمد احمد نے بتایا کہ اس کا سوتیلا بھائی نصیر جو کہ اڈیالہ جیل میں قتل کے مقدمے میں قید تھا، اس کے دوسرے بھائی کو اس کی رہائی کے حق میں بیان دینے پر مجبور کرتا تھا۔ وہاں موجود تھے کہ ملزمان مسلح ہو کر آئے اور فائرنگ شروع کر دی۔محمد اخمد کے مطابق ملزم کی بہو، 40 سالہ بیوی زلیخاں بی بی، 25 سالہ بھتیجی نازرینہ بی بی، 30 سالہ بھتیجا انصر محمود اور 25 سالہ بھانجا پرویز جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں
دبئی میں پاکستانی شہری کا قتل ، ہم وطن ہی ملوث نکلا
پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق، ‘میں اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ بھاگ کر جان بچائی۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے قتل کا نوٹس لے لیا۔اس حوالے سے ڈی ایس پی کہوٹہ چوہدری اظہار علی نے بتایا کہ ملزمان نے دو خواتین اور دو مردوں کو قتل کیا، فرانزک شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔